مہنگی بجلی کے ستائے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ، فیسکو نے بلوں کی اقساط پر پابندی عائد کر دی ، عدم ادائیگی پر جرمانوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کا کہنا ہے کہ قسطوں کی سہولت سے ریونیو متاثر ہورہا ہے اس وجہ سے بلوں کی قسطوں میں ادائیگی پر پابندی لگا دی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخ تک ادائیگی نہ ہونے پر جرمانے بھی ڈبل کردئیے گئے ہیں ، بجلی بلوں سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں اب مزید بوجھ بڑھا دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی