i پاکستان

بجٹ مسترد، اس قوم کو لیڈر کی ضرورت نہیں یہ خود سڑکوں پرنکلے گی،شیخ رشیدتازترین

June 26, 2024

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ قوم بجٹ کو مسترد کرتی ہے ، قوم کسی لیڈر کا انتظار نہیں کرے گی، لوگ خود سڑکوں پر نکلیں گے۔ شیخ رشید نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ حکومت عقل سے عاری ہے ، 30 اگست سے پہلے حساب ہو گا ، ہر طرف بھوک ہی بھوک ہے، یہ لڑائی غریب کی لڑائی ہے حلق سے فلک تک غربت ہے، یہ قوم خود سڑکوں پر نکلے گی ۔ سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ کینیا کی فلم پاکستان میں دہرائی جاسکتی ہے، شہباز شریف نے کہا کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، تو وہ آئی ایم ایف کے پاس چلے جائیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کوئی فرد جرم عائد نہیں ہوئی، ساڑھے 6 سو لوگوں کو دھوپ میں مارا گیا، پراسیکیوٹر سے آج میری لڑائی ہوئی ہے ، پراسیکیوٹر نے کہا تھا کہ میں یہاں پیش نہیں ہوں گا، پراسیکیوٹر نے جج کے خلاف عدم اعتماد کیا تھا جو مسترد ہوئی۔ شیخ رشید نے کہا کہ کوئی بیوقوف ہی سمجھتا ہوگا کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے گا، موجودہ صورت حال میں بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا جائے گا۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جو جیل میں گیا اس سے 164 کا بیان لیا گیا، کل میں جسٹس طارق جہانگیری کی عدالت سے رہا ہوا ہوں، ایک قبر ہے مردے تین ہیں، ہمیں سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی