i پاکستان

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا دیر بالا واقعہ پر انتہائی دکھ وغم کا اظہارتازترین

August 30, 2024

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے دیر بالا واقعہ پر انتہائی دکھ وغم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ دیر بالا میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ ہوا، دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگواران کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال مون سون کے سیزن کے لئے کنٹنجنسی پلان بنایا جاتا ہے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلش فلڈ سے متعلق ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، قدرتی آفات میں نقصانات کو کم کرنے کیلئے ہر سال پیشگی اقدامات کئے جاتے ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے عوام سے ندی نالوں کے پاس نہ جانے کی اپیل کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی