پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے حکومت سے بات چیت کیلئے شرائط کی تصدیق کردی ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے بات چیت کیلئے شرائط رکھی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پہلی شرط ڈی چوک واقعے پرکمیٹی کی تشکیل ہے اور دوسری شرط قید کارکنوں کی رہائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آپشن دے کر دروازے کھولے ہیں۔ حکومت بات چیت نہیں کرنا چاہتی تو اس کی مرضی۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی