i پاکستان

بیرون ملک سیاسی پناہ لینے کے بڑھتے رجحان کے پیش نظر ویزا نوٹ گائیڈ لائنز تبدیلتازترین

August 15, 2024

پاکستانیوں کے بیرون ملک سیاسی پناہ لینے کے بڑھتے ہوئے رحجان پر دفترخارجہ متحرک ہوگیا۔دفترخارجہ نے سینیٹ اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کیلئے ویزا نوٹ گائیڈلائنز تبدیل کردیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی منظوری کے بعد نئی ویزا نوٹ گائیڈلائنز کا فوری اطلاق ہوگیا۔سیکرٹری خارجہ نے سیکرٹری سینیٹ اور قومی اسمبلی کو خط کے ذریعے فیصلے سے آگاہ کردیا، قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ افسران کے اہلخانہ کو ویزہ کیلئے تعارفی خط کے اجرا پر پابندی عائد کردی گئی۔ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ پرائیویٹ پاسپورٹ والے فیملی ممبرز کیلئے خط کا اجرا بیان حلفی سے مشروط کردیا گیا، ڈپلومیٹک اور آفیشل پاسپورٹ ہولڈرز کو درخواست کے بعد نوٹ وربل جاری کیا جائے گا، نوٹ وربل، تعارفی نوٹ اور خطوط لکھنے کیلئے پالیسی گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی