لاہور ہائی کورٹ نے بیرون ملک پناہ لینے والوں کے پاسپورٹ پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کو موٹس کاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے کیس پر سماعت کی۔ درخواستگزار نے مقف اپنایا کہ پاسپورٹ کے لیے اپلائی کیا ہے لیکن حکومت نے پاسپورٹ جاری نہیں کیا، درخواستگزار کے خلاف کسی قسم کا کوئی کیس نہیں ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت متعلقہ حکام کو بیروان ملک پناہ لینے والوں کے لیے پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔ واضح رہے کہ شہری نے حکومتی فیصلے کے خلاف گزشتہ روز درخواست دائر کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی