چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہوداحمد نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو 3 لاکھ کے قریب صرف ڈرائیور درکار ہیں، پاکستانی ورکرز کو اب زبان کے مسائل سے نکلنا چاہیے، رویئے بھی بہترکرنا ہوں گے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کہا یواے ای نے بھی شکایت کی ہیکہ پاکستانی ورکرز موبائلز پرلگے رہتے، بیرون ملک اپنے رویوں سے اچھے ورکرز بنیں۔رانا مشہود نے کہا بیورو آف امیگریشن کے مطابق ماہانہ 3 لاکھ نئی نوکریاں نکل رہی ہیں۔ جاپان تھائی لینڈ ویتنام سے سیاح پاکسان آنا چاہتے ہیں۔ ہمارے پاس ہزاروں سال پرانی سویلائزشن موجود ہے۔ ہم بدھ اور سکھ ٹورازم پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی خوبصورتی کو بھی پرمورٹ کرنا چاہیے ۔ رانا مشہود نے کہا وزیراعظم یوتھ پورٹل لازمی دیکھیں ۔۔ ہم اسٹیٹ آف دی آرٹ پورٹل بنا رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی