i پاکستان

بینظیر بھٹو شہید جمہوریت کی علمبردار و مفاہمت کی مضبوط حامی تھیں، وزیراعظم شہبازشریفتازترین

December 27, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو شہید جمہوریت کی علمبردار اور مفاہمت کی مضبوط حامی تھیں۔بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 17 ویں برسی منا رہے ہیں، بی بی شہید جمہوریت کی علمبردار اور سیاسی عمل میں مکالمے و مفاہمت کی مضبوط حامی تھیں۔انہوں نے کہا کہ بی بی شہید ہمت اور استقامت کی علامت بنیں تھیں، میثاق جمہوریت ان کی پائیدار سیاسی سمجھ بوجھ کا ثبوت ہے، ان کے خاندان خاص طور پر صدر آصف زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور انکے پیروکاروں کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ محترمہ بی بی شہید کا خاندان ان کے ویژن کو آگے بڑھا رہا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی