i پاکستان

بین الاقوامی معاہدات کے تحت آئی پی پیز کا جائزہ نہیں لیا جا سکتا، طاہرہ اورنگزیبتازترین

August 02, 2024

پاکستان مسلم لیگ نون کی مرکزی رہنما طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے بین الاقوامی معاہدات کے تحت آئی پی پیز کا جائزہ نہیں لیا جا سکتا،غریبوں کو مزید کئی سالوں تک اس چکی میں پسنا ہوگا،وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب سولر سسٹم کو ملک میں متعارف کرا رہی ہے،غریب عوام کو ریلیف فراہم کریں گے مہنگائی کا خاتمہ ہوگا،،پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر آئی پی پیز کے معاہدات کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،یہ بین الاقوامی معاملہ ہے اور اس پر ہم کسی بھی صورت میں معاہدوں سے انکار نہیں کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم نے جو معاہدات کیے ہیں اس کے تحت ہمیں آئی پی پیز کو ادائیگیاں کرنی ہیں ،انہوں نے کہا کہ ایک عام گھر کا بجلی کا بل 20 سے 25 ہزار پہ ا رہا ہے،آئندہ دو سے تین ماہ میں لوگوں کو ریلیف فراہم کریں گے،انہوں نے کہا کہ عام آدمی مر رہا ہے اور اس کے لیے یہ معاملات کابینہ میں بھی اٹھایا گیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف کے سلسلے میں لوگوں کو خصوصی ریلیف دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ 200 سے 500 تک یونٹ جو لوگ استعمال کر رہے ہیں انہیں حکومت قرضوں پر سولو سسٹم لگا کر دے گی،

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی