پاکستان کی ڈیفنس انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینے کے لیے آئیڈیاز کیبارہویں ایڈیشن کا انعقادانیس سے بائیس نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں کیا جائے گا، یہ نمائش ہر دو سال بعد وزارت دفاع اور دفاعی پیداوار کے تحت منعقد کی جاتی ہے۔اس بین الاقوامی دفاعی نمائش میں پاکستان میں تیار کردہ دفاعی سازوسامان پیش کئے جائیں گے۔ دنیا بھر سے اہم دفاعی کمپنیاں بھی اپنے سازوسامان کی نمائش کریں گی۔آئیڈیاز بین الاقوامی شراکت داروں کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جہاں وہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا جائزہ لے سکتے ہیں۔تقریب میں خطے کے اعلی حکومتی عہدیدار، سفارتکار، چیمبرز آف کامرس کے صدور، تاجربرادری اور میڈیا سے منسلک افراد شرکت کریں گے۔دفاعی پیداوار اور برآمدات ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں شامل ہیں ۔گزشتہ چند برسوں میں پاکستان کی پبلک اور پرائیویٹ ڈیفنس انڈسٹریز نے دفاعی سازوسامان کی تیاری میں انتہائی مہارت حاصل کی ہے جو ڈیفنس انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف اہم سنگ میل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی