i پاکستان

بہیمانہ تشدد، قتل اور نعشوں کی بے حرمتی نے سب کا سر شرم سے جھکا دیا،شیری رحمانتازترین

February 24, 2023

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی و تبدیلی اور پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے بارکھان واقعے پر رد عمل کا اظہار کیا ہے،ٹوئٹر پرشیری رحمان نے اس واقعے پر مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارکھان واقعہ ہمارے معاشرے کے مجموعی شعور پر سوالیہ نشان ہے، بہیمانہ تشدد، قتل اور نعشوں کی بے حرمتی نے سب کا سر شرم سے جھکا دیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے ہیں، عورتوں اور بچوں پر تشدد کر کے نعشیں کنویں میں پھینک دی جاتی ہیں،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم میں دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آ رہے ہیں جو متاثرین اور ان کے خاندان پر گزری ہے اس کا کوئی ازالہ نہیں کرسکتا، اس واقعے کی جلد از جلد تحقیقات کر کے مجرموں کو کڑی سزا دی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی