i پاکستان

بیلجیئم کے ساتھ تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے، مریم نوازتازترین

October 25, 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیلجیئم کے ساتھ تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔وزیراعلی پنجاب سے بیلجیئم کے سفیر چارلس ایڈسبالڈ وان ڈر گراچٹ ڈی رومرزوائل کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی تعاون کے فروغ اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک نے مستقبل میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے مزید مواقع تلاش کرنے پر بھی زور دیا۔ملاقات کے دوران بیلجیئم کے سفیر نے وزیر اعلی مریم نواز کی عوام دوست پالیسیوں کی تعریف کی اور حکومت پنجاب کے معاشی ویژن کو سراہا۔اس موقع پر مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بیلجیئم دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بیلجیئم کے ساتھ تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں میں بیلجیئم کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں، نوجوانوں کوآئی ٹی میں عالمی معیار کی مہارتوں کی ٹریننگ دی جارہی ہے اور پنجاب میں زرعی شعبے کی میکا نائزیشن پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔دوسری جانب بیلجیئم سفیر چارلس ایڈسبالڈ نے کہا کہ کلائیمٹ چینج کے اثرات پر کنٹرول اور انوئرمنٹ کی بہتری کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات متاثر کن ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں ماحول دوست اختراعی اقدامات کے دور رس نتائج حاصل ہونگے، بیلجیئم پاکستان میں سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے، تعلیم، زراعت اور دیگر شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی