i پاکستان

بیان حلفی پر شہباز شریف کیخلاف کارروائی کی درخواست، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتویتازترین

May 03, 2023

لاہور ہائیکورٹ نے بیان حلفی پر وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف کارروائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس سلطان تنویر نے شہری اظہر عباس کی درخواست پر سماعت کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے درخواست گزار کو دستاویزات لف کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی دستاویزات لف کریں جس سے آپ اپنا کیس ثابت کر سکیں۔ درخواست کے متن کے مطابق شہباز شریف نے بیان حلفی دیا کہ نواز شریف علاج کروا کر وطن واپس آ جائیں گے، شہباز شریف نے جھوٹا بیان حلفی دیا، شہباز شریف نے اپنے حلف کی خلاف وزری کی ہے۔ بعدازاں عدالت عالیہ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی