i پاکستان

بی آر ٹی میں کرپشن کی تحقیقات، نیب نے سلیم وٹو کو طلب کر لیاتازترین

October 08, 2022

نیب نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کر تے ہوئے سابق ڈی جی پشاور ڈولپمنٹ اتھارٹی سلیم حسن وٹو کو 17 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے،سلیم وٹو سے بی آر ٹی پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی، سلیم وٹو پشاور ڈولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر بی آر ٹی پراجیکٹ سے منسلک رہے،بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بطور چیئرمین ٹیکنیکل اینڈ ایولیشن کمیٹی پراجیکٹ سے متعلق سلیم وٹو نے کئی معاہدے کیے، اگر 17اکتوبر کو سلیم وٹو پیش نہ ہوئے تو اس صورت میں نیب کارروائی کا حق رکھتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی