i پاکستان

بحیرہ عرب میں موجودہ سسٹم ساحلی طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان، پاکستان میں الرٹ جاریتازترین

October 08, 2024

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے بحیرہ عرب میں پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال پر ابتدائی الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق موجودہ سسٹم ساحلی طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ طوفان پیدا کرنے والا یہ سسٹم فی الحال لکشدیپ وادی، انڈیا کے قریب واقع ہے جس کا شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ابتدائی پیشی گوئی کے مطابق اس کی رفتار اور شدت کے لحاظ سے یہ سسٹم اکتوبر 2024 کے تیسرے ہفتے میں پاکستانی ساحلی پٹی کے ساتھ ٹکرا سکتا ہے جس کے باعث پاکستان کے ساحلی علاقوں کو متاثر کر ے گا، ساحلی علاقوں کے مکین اور متعلقہ ادارے بدلتے حالات سے مطلع، اپ ڈیٹس اور ایڈوائزری سے باخبر رہیں۔این ڈی ایم اے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے تا کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی