i پاکستان

بغاوت پراکسانے کا کیس، شہباز گل کی دوبارہ درخواست پرفیصلہ محفوظتازترین

February 14, 2023

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہباز گل کی دوبارہ درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس عامر فاروق نے کے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس کے سلسلے میں اسپشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے خلاف پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اسلام آباد میں لا افسران کی تعیناتی کا ابھی بل ہے یا ایکٹ بن گیا ہے جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی بل ہے ایکٹ نہیں بنا۔ عدالت نے دوبارہ شہباز گل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی