i پاکستان

بغاوت پر اکسانے کا الزام، شہباز گل پر فرد جرم کیلئے تاریخ مقررتازترین

November 19, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی،تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 22نومبر کی تاریخ مقرر کردی،گزشتہ سماعت پر شہباز گل اور دیگر ملزمان میں نقول تقسیم کی گئی تھیں، واضح رہے کہ شہباز گل اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ضمانت پر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی