i پاکستان

بغاوت پر اکسانے کا الزام ،عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورتازترین

May 16, 2023

اسلام آبادہائیکورٹ نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ،عمران خان کی حاضری سے استثنیٰکی درخواست منظور کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی 2 مقدمات میں ضمانت میں 8 جون تک توسیع کردی۔ منگل کو اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں عمران خان کی دو کیسزمیں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عمران خان کی آج حاضری سیاستثنی کی درخواست بھی منظورکرلی گئی۔اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی،عمران خان عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے، عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر اورعلی بخاری عدالت میں موجود تھے،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد بیرسٹرجہانگیر جدون عدالت کے سامنے پیش ہوئے جبکہ اسلام آباد پولیس حکام بھی عدالت میں موجود تھے۔ بیرسٹرگوہر نے کہا عمران خان کی آج استثنی کی درخواست دائر کر رہے ہیں،چیف جسٹس نے ریماکس دئیے کہ احاطہ عدالت سے گرفتاری پر ایف آئی آر ہوئی یا نہیں ؟ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ ابھی تک سپریم کورٹ کا تفصیلی حکم نہیں آیا ہے،سپریم کورٹ نے کہا کہ سارے معاملے کو ریورس کردیں۔

چیف جسٹس نے ریماکس دئیے اگرمیرا آرڈر نہ بھی ہو اس کے باوجود لوگ زخمی بھی ہوئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا انتظار کررہے ہیں کہ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آجائے،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ایف آئی آربروقت نا ہوتوپھر تاخیر کا ایشوبھی ہوتا ہے،ہمارے آفس سے شکایت توپولیس کو جا بھی چکی ہے،کہیں ہائیکورٹ کوبھی 22 اے نہ لینی پڑجائے۔ چیف جسٹس نے کہا کیا پھر رجسٹرارکو کہہ دوں کہ وہ 22اے میں چلے جائیں،اسے دیکھ لیں، خود اور ادارے کو شرمندہ نہ کریں۔ علاوہ ازیں عدالت نے عمران خان کی 2 مقدمات میں ضمانت میں 8 جون تک توسیع کردی۔اس کے علاوہ عدالت نے منگل کو حاضری سے استثنی کی درخواست بھی منظور کرلی۔ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا سیکرٹری داخلہ کیخلاف توہین عدالت نوٹس واپس لیاجائے،جس پرچیف جسٹس نے ریماکس دئیے کہ آپ کی بات درست،سپریم کورٹ کا فیصلہ آجائے پھردیکھ لیں گے۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت مئی کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی