مرکزی نائب صدر تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ یوم مئی مزدوروں کا عالمی دن بین الاقوامی سطح پر اظہارِ یکجہتی ریلیوں کے ساتھ منایا جاتا ہے، لیکن بدمعاش حکومت اور داغدار الیکشن کمیشن نے پاکستان میں ریلیز پر پابندی لگانے کی کوشش کر رہے ہیں،ہیلتھ کارڈ سکیم اور پناہ گاہوں کو ختم کرنے سے لے کر بڑھتی ہوئی مہنگائی تک، کرائم منسٹر اور اس کا گروہ کمزوروں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے اسلام آباد میں پولیس کے پاس صرف 2 کام ہیں، ایک پی ٹی آئی کو نشانہ بنانا، دوسرا سی ڈی اے کے ایجنڈے پرکمزوروں کو ہراساں، کچی آبادیوں اور ریڑھیوں کو تباہ کرنے میں مدد کرنا،حکومت اور پولیس کی شہر میں جرائم میں اضافے اور دہشت گردوں کی واپسی پر کوئی توجہ نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی