i پاکستان

بدقسمتی سے پاکستانی قوم تقسیم، صرف عمران ہی ملک کو متحد کر سکتا ہے، عمر ایوبتازترین

April 26, 2025

پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستانی قوم تقسیم ہے، صرف عمران خان ہی ملک کو متحد کر سکتا ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمات کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے بتایا کہ 25 نئے کیسز سرکار کی جانب سے بنائے گئے تھے۔پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں مودی سرکار نے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کر دیا، انڈیا نے سندھ طاس معاہدے کو ختم کر دیا، نہرو اور ایوب خان کے درمیان معاہدہ ہوا تھا، ہندوستان نے ہمارے بارڈر کے ساتھ اپنے اڈے بنا رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام وزیراعظم شہباز شریف اور آئی سی یو کے صدر کے ساتھ نہیں ہیں، عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، دوسری جنگ عظیم کے بعد برطانوی وزیراعظم نے عہدہ چھوڑ دیا تھا، اس وقت کا تقاضا ہے کہ یہ سب عہدے چھوڑ دیں اور بانی پی ٹی آئی کو لے کر آئیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ 8 جولائی 2024 کو جو بریفنگ ہوئی اس کے تحت پانی بیچا گیا، 500 ارب کا پٹرول سمگل کیا جارہا ہے، مسلح افواج کو قوم کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، قوم کیا چاہتی ہے سب جانتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی