سمندری طوفان کے سبب بدین میں تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، 300 خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ساحلی پٹی بھگڑا میمن کے مقام پر بھی طوفانی بارش ہوئی ہے، موسلا دھار بارش کے باعث کئی علاقوں میں پانی جمع ہونا شروع ہوگیا ہے۔ دوسری جانب سمندری طوفان بپرجوائے کے ساحلی علاقوں کے قریب آنے پر بدین کی ساحلی پٹی سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، سیرانی میں 300 خاندانوں کو سرکاری سکول میں منتقل کر کے انہیں راشن دیا گیا ہے پاک آرمی کے جوان گاوں موسی تحصیل کھارو چن میں پھنسے افراد کو نکالنے میں کامیاب رہے، شہریوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی میں رینجرز نے بھی مدد کی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ بروقت اس مصیبت سے نکالنے کے لئے ہم پاک فوج کے تہِہ دل سے شکر گزار ہیں۔ واضح رہے کہ بدین کی ساحلی پٹی پر بھی پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے اور سمندر میں طغیانی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی