i پاکستان

بچوں کی غیرقانونی اسمگلنگ کیس، صارم برنی کی درخواست ضمانت (کل) تک ملتویتازترین

June 24, 2024

بچوں کی غیر قانونی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے کیس میں عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کی تفتیشی افسر کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت(کل) 26 جون تک ملتوی کردی۔ کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں بچوں کی غیر قانونی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے کیس سے متعلق ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران صارم برنی کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے دلائل کے لیے مہلت طلب کی گئی، عدالت نے صارم برنی کی درخواست ضمانت 26 جون تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ صارم برنی اس وقت عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں، ملزم کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی