لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔بھارت سے آنے والی آلودہ ہوائوں کی وجہ سے لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ۔لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 440 ریکارڈ کیا گیا اور بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 334 فضائی آلودگی کے انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔اس کے علاوہ سکھر 565 ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر اور شیخوپورہ 483 کے ساتھ ملک کا تیسرا آلودہ شہر رہا۔ شہر لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 599 تک جا پہنچی، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ ایک ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم سرد اور خشک رہے گا ،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ شہر میں ہوا کی رفتار پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی