i پاکستان

بارکھان واقعہ، خان محمد مری کی اہلیہ اور بچوں سے ملاقات کرادی گئیتازترین

February 24, 2023

بارکھان سے بازیاب خان محمد مری کی فیملی کی ان سے ملاقات کرادی گئی،پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ پہنچنے پر خان محمد مری کو اہلخانہ سے ملوایا گیا، وہ اور ان کے اہل خانہ پولیس کی تحویل میں آگئے ہیں،پولیس حکام کا کہنا تھاکہ بازیاب خاتون اور بچوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ 12کی عدالت میں پیش کیا جائیگا جہاں ان کے مجسٹریٹ کے روبرو بیانات قلمبند کیے جائیں گے،پولیس کے مطابق بازیاب ہونے والوں کے ڈی این اے اور جنسی زیادتی کے حوالے سے نمونے لیے جائیں گے، قانونی تقاضوں کے بعد بازیاب افراد کو خان محمد مری کے حوالے کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی