i پاکستان

بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ،دو ملزمان گرفتار، موٹروے پولیستازترین

June 04, 2024

موٹروے پولیس نے چھچھ انٹرچینج کے قریب بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان گرفتار کر لیے۔ برآمد شدہ 153.6 کلو منشیات میں 117.6 کلو چرس اور 36 کلو افیون شامل۔ملزمان منشیات پشاور سے راولپنڈی اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ شک کی بنیاد پہ گاڑی کو چیک کیا گیا تھا ، منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیں۔ ابتدائی قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد منشیات اور ملزمان اے این ایف اٹک کے حوالے۔ مزید قانونی کاروائی جاری۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی