ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے، وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاونٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ ہیٹ سٹروک سے بچا وکیلئے متعلقہ ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ پیر کو موسم کا احوال بتانے والوں کے اعداد و شمار کے مطابق شہر لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد تک جا پہنچا ہے جبکہ ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی