i پاکستان

بہاولپور میں دل دہلا دینے والا واقعہ ، بند گھر سے ایک ہی خاندان کی 5 لاشیں برآمد،مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درجتازترین

December 04, 2024

بہاولپور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ہی گھر سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 5 لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابقبہاولپور کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں ایک گھر میں پانچوں افراد کو گولی مارکرقتل کیا گیا ہے، پراسرار طور پر قتل ہونے والوں کی شناخت کرلی گئیں، مقتولین میں 40 سالہ محمد کاشف، 36 سالہ عروج،15سالہ جہانزیب، 13 سالہ عبداللہ اور 9 سالہ عبدالوہاب بھی شامل ہے۔ریسکیوحکام کو جائے وقوعہ سے ایک بچی بھی بے ہوشی کی حالت میں ملی ہے۔ پولیس نے شواہد جمع کرنے کے بعد مزید تفتیش شروع کردی۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ایک ہی خاندان کی تمام افراد کی لاشیں دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئیں ۔ در یں اثناء واقعے پر پولیس تھانہ سمہ سٹہ نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ابتدائی معلوماتی رپورٹ کے مطابق میاں بیوی اوردوبچوںکے سرمیں گولی کے نشان پائے گئے جبکہ ایک بچے کوگلاگھونٹ کرمارا گیا ، 4 برس کی بچی تسمہ نیم بیہوشی کی حالت میں پائی گئی جو اب مکمل صحت یاب ہے۔مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کیاگیا ہے تاہم پولیس ترجمان کاکہنا ہے کہ معاملے کی ہر زاویے سے تفتیش کی جارہی ہے اورجائے وقوعہ پرفرانزک ٹیموں کی جانب سے اکھٹے کیے گئے شواہد اورمقتولین کے پوسٹمارٹم نمونہ جات لاہور فرانزک لیب بھجوا دیے گئے ہیں۔رپورٹ آنے تک پولیس اپنی کاروائی جاری رکھے گی۔واقعہ سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی