i پاکستان

بانی پی ٹی آئی نے فوج کو اپنی ممکنہ حراست دینے کے خلاف درخواست دائر کردیتازترین

July 25, 2024

بانی ٹی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز میں اپنی ممکنہ حراست فوج کو دینے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔تفصیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے عزیر کرامت بنڈاری کی توسط سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے ۔درخواست میں وفاقی حکومت اور چاروں صوبوں کے آئی جیز کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں عمران خان نے موقف اختیار کیا کہ 9 مئی سے متعلق کیس میں حراست آرمی کے حوالے کی جاسکتی ہے۔انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت 9 مئی کیسز میں حراست سویلین کورٹس کے پاس رہنے کا حکم دے اور عدالت ممکنہ حراست آرمی کو دینے کیخلاف حکم جاری کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی