پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ اگر عمران خان نے بھوک ہڑتال کی تو ہم بھی ملک گیربھوک ہڑتال اور پرامن احتجاجی مظاہرے کریں گے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا بھوک ہڑتال کرنے کا کہنا ثابت کرتا ہے کہ اگر نوبت یہاں تک اگئی ہے تو اس کی وجہ بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملنا ہے۔ان تمام معاملات کا سیاسی حل نکلنا ضروری تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی نے یہ بات بھی کی کہ حقیقی جمہوریت کے لیے عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ ضروری ہے۔ ملک میں جمہوریت نہیں تو پھر اس نظام کا کیا فائدہ۔ (آج) ہفتہ کو اسلام آباد کے جلسے کے متعلق بانی پی ٹی ائی نے عوام کو پیغام دیا کہ میں ان سے کبھی کمپرومائز نہیں کروں گا حقیقی آزادی کے لیے میری جدوجہد جاری رہے گی۔ ہزارہ میں بھی جلسہ ہے بانی پی ٹی ائی نے ہزارہ والوں کے لیئے پیغام بھیجا ہے کہ میری عوام کو کہنا وقت کے یزیدوں کے سامنے کبھی نہیں جھکوں گا غلامی سے موت بہتر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی