سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو پتہ چل گیا ہے کہ ان کے لوگ انہیں چھوڑ کر بھاگ چکے اور بک چکے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اب پرانی پی ٹی آئی اور وکلا کی پی ٹی آئی ایک طرف ہوگی، بہنیں ایک طرف اور بیگم ایک طرف ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ڈیل اور ڈھیل کی آفر مائنس عمران سب کیلئے ہے، بانی پی ٹی آئی پہلے دلدل میں تھے اب سیاسی جہنم میں ہیں۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بشری بی بی لاہور کے بجائے پشاور پہنچ گئیں، ان کی ضمانت بدھ کو ہوئی مگر بنی گالہ پر ایک ہفتے سے رنگ و روغن ہو رہا تھا، جو پچھلے بارہ سال سے نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ گوگی فرینڈشپ مال اور منیادا کی دوستی ہوتی ہے جو سب جگہ نظر آتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی