بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو بہت پہلے ملک چھوڑنے یا 2 سال کے لیے خاموش ہونے کی پیش کش دی گئی تھی۔لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ 3 ہفتے ہو گئے ہیں بانی سے ہماری ملاقات نہیں کروائی جا رہی، آپ انہیں بند کر کے کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟۔ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ امریکی وفد اپنی مرضی سے پاکستان آ رہا ہے، ہمیں اس بارے میں کچھ علم نہیں، ہم تو وہی بات کرتے ہیں جو بانی پی ٹی آئی ہمیں بتاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ وہ کوئی پریشر نہیں لیں گے اور پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی