i پاکستان

بانی پی ٹی آئی کو این آراو ملتا نظر نہیں آرہا تھا اسی لئے مذاکرات ختم کردیئے، سینیٹر طلال چوہدریتازترین

January 24, 2025

مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو این آراو ملتا نظر نہیں آرہا تھا اسی لئے مذاکرات ختم کردیئے،ان کو پتہ ہے کہ 9 مئی یا 190ملین پانڈ کیسز سے نہیں بچ سکتے، یہ اوپن اینڈ شٹ کیسز ہیں،ہم نے تحریری مطالبات کیلئے تین میٹنگز میں انتظار کیا، پی ٹی آئی بھی 28 جنوری تک انتظار کرلیتی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ حامد رضا کو اگر انتظامیہ نے گرفتار کرنا ہوتا تو کرلیتے ، جیسا کہ یہ کہتے ہیں کہ پہلے بھی یہاں سے گرفتاریاں ہوچکی ہیں، کل اگر ان کو گرفتار نہیں کرنا تھا تو اسی لئے گرفتار نہیں کیا۔ مذاکرات پر میں یہ کہوں گا کہ مذاکرات کے تین دور ہوئے، پہلی دو نشستوں میں پی ٹی آئی تحریری مطالبات نہیں دے سکی ، اب ہم نے 7 ورکنگ دن مانگے ہیں، جو کہ 28 جنوری کو بنتے ہیں، سات اتحادی جماعتیں ہیں، جنہوں نے اپنی جماعتوں اور قانون ماہرین سے مشاورت کرنی ہے۔مذاکرات ختم کرنے کا مسئلہ کیا ہے ، یہ مذاکرات سے این آراو نکالنا چاہتے ہیں، وہ ملتا نظر نہیں آرہا، بانی نے بجلی گیس کی قیمتوں میں کمی یا دہشتگردی کیخلاف لڑنے کا نہیں کہا ، دو مطالبات تھے کہ معافی ۔ این آراو اس لئے مانگ رہے کہ یہ اوپن اینڈ شٹ کیسز ہیں، ان کو پتا ہے کہ 9 مئی یا 190ملین پانڈ کیسز سے نہیں بچ سکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی