i پاکستان

بانی پی ٹی آئی کو عدالتی ریلیف،دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں عمران خان سمیت دیگر ملزمان بریتازترین

November 13, 2024

بانی پی ٹی آئی کو ایک اور عدالتی ریلیف مل گیا، دفعہ 144 اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ' شیخ رشید سمیت دیگر ملزمان کو بری کردیا گیا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں دفعہ 144، ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی و دیگر دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت ہوئی، سماعت کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے ملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی، اسد قیصر، سیف اللہ نیازی، شیخ رشید، صداقت عباسی، فیصل جاوید اور علی نواز کو مقدمے سے بری کردیا۔بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف 20 اگست 2022 کو تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی