i پاکستان

بانی پی ٹی آئی کیخلاف تمام کیسز بوگس، کل یا پرسوں رہا ہو جانا چاہیے تھا،عمرایوبتازترین

September 13, 2024

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف تمام کیسز بوگس ہیں، انکو کل یا پرسوں رہا ہو جانا چاہیے تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جتنی دیر جیل میں رکھیں گے انکی جان کو خطرہ ہے ، ہمارے ممبران کو پارلیمنٹ ہاوس کے اندر سے گرفتار کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں اسی شہر میں پڑھتا رہا ، 8 فروری کو عوام نے انکے چیپٹرز بند کر دیے ، سانحہ پارلیمنٹ پر نظر ثانی کرنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام کیسز بوگس ہیں انکو کل یا پرسوں رہا ہو جانا چاہیے تھا۔ عمر ایوب کاکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا کسی مقدمہ میں کوئی کردار نہیں ہے ، آئی پی پیز معاہدے ن لیگ کے دور اور پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئے ، اس معاہدے کے تحت آپ بجلی بنائیں یا نہ بنائیں آپکو پیمنٹ ہو جاتی ہے ، میں وزیر توانائی تھا تو ریٹ اڑھائی سینٹ پر لے آئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی