i پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی جیل انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست 13ستمبر کو سماعت کے لیے مقررتازترین

September 05, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل انتظامیہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیوں کو نہ ملنے دینے کے معاملے پر سماعت کی۔ دالت نے جیل انتظامیہ کی 18 جولائی کے عدالتی حکم پر نظر ثانی کی متفرق درخواست اور بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جیل انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کو 13 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔عدالت نے جیل انتظامیہ کی نظر ثانی کی درخواست کو توہین عدالت کے مرکزی کیس کے ساتھ یکجا کر دیا۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے اسٹیٹ کونسل عمر چوہدری ایڈووکیٹ نے بانی پی ٹی آئی اور جیل انتظامہ کید رمیان طے شدہ ایس او پیز کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سماعت کرتے ہوئے متفرق درخواست پر نوٹس جاری کیا اور کیس کی سماعت تیرہ ستمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور جیل انتظامیہ کے درمیان طے ہونے والے ایس او پیز کا ریکارڈ وکلا کو فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی