i پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی حیثیت ایک سزا یافتہ مجرم کی ہے،احسن اقبالتازترین

April 21, 2025

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حمایتی چاہتے ہیں انہیں وی آئی پی سہولتیں ملیں، بانی پی ٹی آئی کی حیثیت ایک سزا یافتہ مجرم کی ہے۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ جیل میں دوسرے قیدیوں کو جو حقوق حاصل ہیں وہی بانی کو بھی ہیں، بانی سے جسطرح کی ملاقاتیں یہ چاہتے ہیں دیگر قیدیوں کو بھی دینی پڑیں گی ۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بانی کہتے تھے بڑے چھوٹے قیدیوں میں فرق کرنے والی قومیں مٹ جاتی ہیں، 60 ارب روپے کا دن دیہاڑے شفاف طریقے سے ڈاکا مارا گیا، برطانیہ سے پیسے سرکاری خزانے میں جمع کرانے کے بجائے چور کو واپس کیے گئے۔احسن اقبال نے کہا کہ اس معاملے پر پی ٹی آئی کے حمایتی اپنے بانی کا گریبان پکڑیں، پی ٹی آئی والے بانی سے پوچھیں 60 ارب کھا کر ہمیں دھوکا کیوں دیا، پی ٹی آئی کے حمایتوں پر فرض ہے بانی کی قیادت کو خیر باد کہہ کر ایماندار کو چنیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے تو ڈھکن چوروں کو بھی چھوڑ دینا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی