i پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کا عمران کیخلاف مقدمات کی تفصیلات کے حصول کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع،سماعت آج ہوگیتازترین

November 11, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول کے لیے درخواست دائر کر دی۔نورین نیازی کی عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست آج (منگل کو) سماعت کے لیے مقرر کردی گئی، جسٹس ارباب محمد طاہر کل درخواست پر سماعت کریں گے۔درخواست گزار نورین نیازی نے موقف اپنایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی مکمل تفصیلات اور ایف آئی آرز کی نقول فراہم کی جائیں ۔نورین نیازی نے استدعا کی کہ درخواست پر حتمی فیصلے تک معلوم اور نامعلوم مقدمات میں عمران خان کی گرفتاری سے روکا جائے۔یاد رہے عمران خان کی بہن کی جانب سے دائر درخواست میں وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی