i پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے کی استدعا منظورتازترین

May 31, 2024

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے کی استدعا منظور کرلی۔ عدالت کی جانب سے جیل انتظامیہ کو اس حوالے سے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ عدالت کی جانب سے جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کے خون کے نمونے پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی جانب سے ان کے معالج ڈاکٹر فیصل کی موجودگی میں لینے کا حکم بھی دیا گیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ بشری بی بی کا مقدمہ فاضل عدالت میں نہیں لہذا ہفتہ وار ملاقات کروانے سے متعلق درخواست متعلقہ عدالت میں دائر کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی