i پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی 6، بشری بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہو سکیتازترین

April 17, 2024

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 6 کیسز اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی۔ ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کے انسداد دہشت گردی عدالت میں تبادلے کی وجہ سے سماعت نہ ہو سکی، جج طاہر عباس سپرا کی جگہ تاحال کچہری میں کوئی جج تعینات نہ ہو سکا۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی جانب سے وکیل خالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے، اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سماعت 24 اپریل تک ملتوی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی