انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میںایک روز کی توسیع کر دی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جناح ہائوس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں مقدمات میں عبوری ضمانت میں ایک روز کی توسیع کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا بھی حکم دے دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی