i پاکستان

بانی پی ٹی آئی کا ذاتی معالجین تک رسائی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوعتازترین

October 21, 2024

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ذاتی معالجین تک رسائی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔بانی پی ٹی آئی نے ذاتی معالجین سے طبی معائنے کے لئے درخواست عدالت میں دائر کر دی، درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کی وساطت سے دائر کی گئی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کو ذاتی معالجین تک رسائی نہیں دی جا رہیں ، ان کی عمر 72 سال ، سابق کھلاڑی اور سابق وزیراعظم ہیں ، ڈاکٹر عاصم کو 15.10.24 کو رسائی نہیں دی گئی ، ذاتی معالجین میڈیکل ہسٹری سے آگاہ ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف ، ڈاکٹر فیصل سلطان، ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو پندرہ روزہ شیڈول کے مطابق چیک اپ کا اجازت نامہ جاری کیا جائے۔ دائر درخواست میں عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی کہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر ثمینہ نیازی اور ایک ای این ٹی ڈاکٹر کو بانی پی ٹی آئی کے فی الفور معائنہ کی اجازت دی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی