سابق وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ٹرمپ کے ساتھ ذاتی تعلق ہے یہ مبالغہ نہیں ہے، میرا خیال ہے کہ عمران خان کی رہائی کیلئے ٹرمپ مداخلت کریں گے، ن لیگ مبارکبادیں بھی دے رہی اور دھمکیاں بھی،یہ لوگ اتنے ہی تگڑے تھے تو پرانی ٹویٹس ڈیلیٹ نہ کرتے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور محمد بن سلمان کے بھی اچھے تعلقات ہیں، اسی لئے پہلی کال ان کی ریسیو کی۔بانی پی ٹی آئی کا ٹرمپ کے ساتھ ذاتی تعلق ہے یہ مبالغہ نہیں ہے، ٹرمپ سے بانی پی ٹی آئی کی میٹنگ کشنر،ایوان نے طے کرائی تھی ، عمران خان وزیراعظم بنے اور 17 ماہ بعد سٹرمپ اقتدار میں آئے تو پہلا رابطہ ہوا ، ٹرمپ کے حمایتی زیادہ تر وہ پاکستانی ہیں جو بانی کے قریب ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ دنیا میں دو لیڈرشپ اس وقت پریشان ہے ایک یوکرین کا صدر اور دوسرا ن لیگ کا صدر، ٹرمپ نے ابھی حلف نہیں لیا لیکن رانا ثنا اللہ چاہتے کہ کوئی بڑا جھگڑا شروع کیا جائے۔یہ لوگ اب پاکستان کی لڑائیاں چھوٹی سمجھتے ہیں یہ کوئی بڑا جھگڑا چاہتے ہیں۔ن لیگ ایک طرف مبارکباد اور دوسری طرف دھمکیاں دے رہی ہے، رانا ثنا اللہ نے ٹرمپ سے متعلق اپنے پرانے بیانات کو پھر دہرایا ہے، رانا ثنا اللہ کے ٹرمپ سے متعلق بیان پر پاکستان پر اثرات آسکتے ہیں، یہ لوگ اتنے ہی تگڑے تھے تو پرانی ٹویٹس ڈیلیٹ نہ کرتے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی