i پاکستان

بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی سیاسی کیس نہیں، عابد شیر علیتازترین

January 02, 2025

مسلم لیگ ن کے رہنماء عابدشیرعلی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف کوئی سیاسی کیس نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نومئی کو ملک میں جلائو گھیرائو کیا گیا، پی ٹی آئی دور میں بھی سویلین کے ملٹری ٹرائل ہوئے، ملک میں آزاد عدلیہ ہے، اگر عدالتیں رہا کرتی ہیں تو عمران خان رہا ہو جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات ملک میں معاشی استحکام لانے کے لیے کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کا پورا انحصار امریکا، یورپ پر ہے، بانی پی ٹی آئی کے کیسز پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، حکومت کی ترجیح عوام کوریلیف دینا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی