i پاکستان

بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ آیا تو مذاکرات پر اثر ہوگا،علی محمد خانتازترین

December 23, 2024

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثنااللہ کی بات کی نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ آیا تو مذاکرات پر اثر ہوگا۔ایک انٹرویو میں علی محمد خان نے کہا کہ کچھ وزرا کے جارحانہ رویے نے ماحول کو پراگندہ کیا، انہوں نے کہا 9 مئی کو قانون توڑنے والوں کو سویلین کورٹ میں ٹرائل کیا جائے۔ واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ 9 مئی واقعات پر مزید کچھ لوگوں کے فیصلے ایک دو دن میں ہوں گے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی رہنمائوں سے بیک چینل رابطے برقرار ہیں، پی ٹی آئی کو مشورہ ہے ڈیڈ لائن اور وارننگ دینا چھوڑ دے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی