i پاکستان

بانی پی ٹی آئی کے امریکہ مخالف بیانات پر معذرت سے متعلق خط جعلی اور عمران خان کی کردار کشی ہے، پی ٹی آئی کا ردعملتازترین

November 15, 2024

پاکستان تحریک انصاف امریکہ نے بانی پی ٹی آئی کے امریکہ مخالف بیانات پر معذرت سے متعلق میڈیا میں زیر گردش خط کو جعلی اور عمران خان کی کردارکشی قرار دیدیا۔خط میں دعوی کیا گیا ہے کہ لابنگ فرم کی خدمات لے کر پی ٹی آئی امریکہ سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اپنے لیڈروں کے امریکہ مخالف سابقہ بیانات پر معذرت کی طلب گار ہے۔ پی ٹی آئی دنیا بھر میں تمام چیپٹرز کی نمائندہ تنظیم آرگنائزیشن آف انٹرنیشنل چیپٹر کے سیکرٹری سجاد برکی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میڈیا میں زیرگردش خط کو فیک نیوز قراردیا۔سجاد برکی نے کہا کہ امریکا میں پی ٹی آئی نے لابنگ فرم کی خدمات نہیں لیں بلکہ فینٹین آرلوک ایل ایل سی نامی واشنگٹن میں قائم پرسنل ریلیشنز فرم کی خدمات لی تھیں۔انہوں نے کہا کہ یکم جولائی 2022 کو انہی کے نام سے جاری اصل خط کی کاپی دکھاتے ہوئے سجاد برکی نے کہا کہ یہ کمیونیکیشن کنٹریکٹ صرف 6 ماہ کا تھا جو دسمبر سن 2022 میں ختم ہوچکا۔ اس میں واضح ہے کہ کنٹریکٹ میں پاکستان میں سیاسی جماعت کی حیثیت سے رجسٹرڈ پاکستان تحریک انصاف یعنی پی ٹی آئی شامل نہیں۔ خط میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی یو ایس اے انکارپوریشن کیلئے فینٹین آرلوک پبلک ریلیشز سروس کا کام انجام دے گی جس میں صحافیوں تک معلومات پہنچانا، آرٹیکلز کی اشاعت،پی ٹی آئی کے نمائندوں یا ہمدردوں کے انٹرویوز کا اہتمام، سوشل میڈیا کیلئے مشاورت کرنا اور ایسے ہی دیگر امور شامل ہوں گے۔ان خدمات کیلئے فینٹین آرلوک کو 25 ہزار ماہانہ اور دیگر اخراجات کی مد میں ادائیگی کی جائے گی، ساتھ ہی فرم کو بعض امور میں پی ٹی آئی یو ایس اے کا پابند کیا گیا تھا۔ان امور میں سرفہرست یہ امر تھا کہ فینٹین اپنے اس کلائنٹ کی منظوری کے بغیر کوئی بھی بڑی سرگرمی یا کسی سے کمٹمنٹ نہیں کرے گی۔عالمی امور پر عمران خان کے مشیر عاطف خان نے بتایا کہ پی ٹی آئی یو ایس اے نے 7 نومبر کو فینٹین آرلوک سے کوئی معاہدہ نہیں کیا، دوسرے فینٹین لابنگ فرم ہے ہی نہیں، پی ٹی آئی یو ایس اے پر عمران خان کیلئے ہمدردیاں سمیٹنے اور قومی امور پر سودے بازی کا الزام بے بنیاد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی