i پاکستان

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کی درخوا ست پھر کاز لسٹ کا حصہ نہ بن سکیتازترین

March 20, 2025

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں سے متعلق کیسز میں عدالتی حکم کے باوجود مشال یوسفزئی کی توہین عدالت کی درخواست جمعرات کو بھی کاز لسٹ میں شامل نہیں کی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز کازلسٹ منسوخ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے جمعرات کو ڈپٹی رجسٹرار اور ایڈووکیٹ جنرل سے تحریری جواب طلب کر رکھا تھا ۔گزشتہ روز عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ کیس جمعرات بھی کاز لسٹ میں نہ ہوا تو تب بھی سماعت ہوگی۔ خیال رہے کہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے ساری درخواستیں یکجا کر کے ایک لارجر بنچ بنانے کی استدعا کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی