i پاکستان

بانی چیئرمین کو خود سپریم کورٹ آنے دینا چاہیے تھا، فیصل جاویدتازترین

May 16, 2024

پی ٹی آئی رہنماء فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو خود سپریم کورٹ آنے دینا چاہیے تھا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ روز دو کیسز میں ضمانت ملنے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے بالآخر حق اور سچ کی جیت ہوئی ہے۔فیصل جاوید نے کہا کہ گزشتہ روز ہائی کورٹ کا فیصلہ آیا کہ اِنہیں رہا کیا جائے، عدت نکاح کیس میں پراسیکیوٹر باہر چلے گئے، یہ بھی بریت کا کیس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں سائفر کیس بھی ایک سے دو سماعتوں میں ختم ہو جانا چاہیے، اس کیس کی پچھلی سماعت براہ راست تھی اب بھی لائیو اسٹریم ہونی چاہیے۔فیصل جاوید نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر تمام پاکستان والے آج رات بھر سوئے نہیں ہیں، کمرہ عدالت میں موجود لوگ تو دیکھیں گے، باہر والوں کو بھی دیکھنے دینا چاہیے۔فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ہمیشہ امیدوار ووٹر کو ڈھونڈتے تھے، ہمارے ووٹر نے اپنے امیدواروں کو ڈھونڈا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی