وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ باکو اور لاہور کے درمیان پی آئی اے پروازوں کی بحالی خوش آئند ہے۔سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ دوسال کے بعد پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان پی آئی اے پروازوں کی بحالی کا کریڈٹ وزیر دفاع خواجہ آصف اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور ان کی ٹیم پی آئی اے کے روٹس بحال کروانے میں دن رات کوشاں ہے۔انکا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی باکو جانے والی پرواز کی کیپٹن شاہدہ اسماعیل نے ثابت کیا کہ پاکستان میں خواتین ملکی ترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ ہیں۔ شہبازشریف نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی لاہور اور باکو کے درمیان پرواز کا آغاز دونوں ممالک کے تعلقات کو گہرا کرے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی