i پاکستان

اثاثہ جات کیس، پشاور ہائیکورٹ میں وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کے وکیل کی مہلت کی درخواست منظور،کی سماعت 17 دسمبر تک ملتویتازترین

November 12, 2024

پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف اثاثہ جات کیس میں ان کے وکیل کو تیاری کا وقت دینے کی درخواست منظور کر لی۔پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کو اثاثہ جات کیس میں الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ ان کو نوٹس جاری کیا کہ آپ آئیں اور ہمارے ساتھ ایک کپ چائے پئیں اور کچھ نہیں لکھا۔وکیل نے کہا کہ ان کی گومل ڈیم کے پاس زمین ہے، جو یہ قانونی طور پر نہیں لے سکتے، اس کا معاملہ ہے، علی امین کہہ رہے ہیں کہ زمین بیچ دی ہے اب وہ اس کے مالک نہیں جبکہ یہ 735 کنال زمین ہے اور آصف نامی شخص بے نامی دار تھا۔ملک اختر حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ مجھے آج فائل ملی ہے اس کیس میں وکالت نامہ جمع کروں گا، مجھے تھوڑا وقت دے دیں۔بعدازاں پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وکیل کی مہلت کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی