استور میں برفباری کا سلسلہجاری، علاقے میں اب تک 2 فٹ تک برف پڑچکی ہے،استور میں شدید برفباری کے باعث اس کا بالائی علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے،چلاس، دیامر، بابوسر ٹاپ، بٹوگاہ ٹاپ اور نانگا پربت میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری رہا جب کہ کوہستان میں شاہراہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند کردی گئی،ملک کی حسین ترین وادی مالم جبہ میں ہر طرف سفیدی پھیل گئی ہے اور برفباری کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہی، اس کے علاوہ شوگران،کاغان اور ناران میں ڈیڑھ فٹ تک برف پڑچکی جب کہ آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری ریکارڈ کی گئی اور مظفر آباد سمیت کئی علاقوں میں بارش نے موسم مزید سرد کردیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی